اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے جو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں ہیں-
سی این این سے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایران نے بارہا امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے جنگ شروع کی تو پھر جنگ کو ختم کرنے والا امریکا نہیں ہوگا - انہوں نے ایران کے سینٹرل بینک پر پابندی عائد کرنے کے امریکا کے تازہ ترین اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں جنگ سے زیادہ خطرناک ہیں کیونکہ ان میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے - وزیرخارجہ ڈاکٹر ظریف نے ایران مخالف ٹرمپ انتظامیہ کی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ پہلے ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کریں پھر آئی اے ای اے کے معائنہ کارروں کے ذریعے ایران کی ایٹمی تنصیبات کی نگرانی کی کوشش کی بات کریں-
انہوں نے سعودی آئیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر ایران کے ملوث ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی ٹھوس ثبوت ابھی تک پیش نہیں کیا جاسکا ہے انہوں نے کہا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور یمنی فوج نے اپنے بنائے ہوئے ہتھیاروں سے امریکا کے جدید ترین ہتھیاروں کو شکست دی ہے-
/129
25 ستمبر 2019 - 06:11
News ID: 977954
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی جنگ میں پہل نہیں کرے گا لیکن اگر اس کے خلاف جارحیت کی گئی تو پوری قوت کے ساتھ اپنا دفاع کرے گا ۔